جج کو پرس مارنے پر خاتون کو 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج شوکت کمال ڈارنے سول جج کی عدالت کے اندر جج سے بدتمیزی کرنے کے مقدمہ میں نامزد خاتون کو الزام ثابت ہونے پر 2سال قید اور50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی، تھانہ سول لائن پولیس نے رواں سال 5اپریل کو عدالتی اہلکارراجہ کامران کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کی دفعہ کے علاوہ دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھاکہ مذکورہ خاتون نے عدالت میں داخل ہو کر ایک مقدمے میں نامزد ملزم کی ضمانت بارے پوچھا جب اسے بتایا کہ ملزم کی ضمانت منظور ہو گئی ہے تواس نے گالم گلوچ شروع کر دیا اور جج کو بھی برا بھلا کہتے ہوئے اپنا بیگ جج صاحب کو دے ماراجس پر سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے خاتون کو2سال قید اور50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر