وفاقی دارالحکومت میں10 سالہ بچی 21 دن سے غائب، والدین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تحریک انصاف کے دور میں لوگ انصاف کو ترس گئے ۔ شہر اقتدار میں میں کام کرنے والی 10 سالہ بچی علیشبا گزشتہ 21 دن سے لاپتہ ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے بچی کو بازیاب کرانے میں تاحال ناکام ۔ بچی کے والدین دربدر کی ٹھوکریں کھاتے ہوئے انصاف کے متلاشی، اعلی حکام سے بچی بازیاب کرانے کی دہائیاں ۔مقدمہ درج ہونے کے باوجود تھانہ لوئی بھیر کی پولیس ملزم حماد عارف کو تاحال گرفتار نہ کر سکی۔ تفصیلات کے مطابق 10 بچی علیشبا کے والدین والد شہزاد علی ، والدہ کلثوم بی بی نے بتایا کہ ہم مہرآبادی گولڑہ اسلام آباد کے رہائشی ہیں۔ہم جس گھر میں رہتے ہیں اس گھر کے گراؤنڈ فلور پر شہناز نامی خاتون رہتی ہے شہناز نے میری بیٹی کو مکان نمبر 1929 روڈ آئی فیز تھری بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں حماد عارف کے گھر کام کے لئے رکھوایا اور مبلغ 8 ہزار روپے طے ہوئے ۔ 6 نومبر کو میری بچی غائب ہوگئی اور ہمیں شام 5 بجے شہناز نے بتایا ۔ جس کے بعد شہناز بھی اپنا گھر چھوڑ کر چلی گئی ۔ بچی کی والدہ کے مطابق میں شہر سے باہر تھی میرے خاوند مجھے 7 نومبر کو ٹیکسلا سے مہر آبادی اپنے گھر واپس آ گئے اور ہم 8 نومبر کو حماد عارف کے گھر گئے اور اپنی بچی کا پوچھا جس پر حماد عارف کی بیگم نے ہمیں دھکے دیئے اور گھر سے نکال دیا اور ہمیں ایک ماہ کی تنخواہ 7 ہزار روپے بھی دے دیئے ، ہم نے بچی کا پوچھا تو ہمیں بتایا گیا کہ آپ کی بچی ہمارے گھر سے 2 تولہ سونا ، 50 ہزار روپے اور بچوں کے کھلونے لے کر نکل گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آپ کے خلاف رپورٹ بھی تھانے میں درج کروائی ہے ۔ بچی کی والدہ کلثوم کا کہنا تھا کہ ہم تھانے چکر لگاتے رہے اور اس حوالے سے رپورٹ بھی درج کروائی کہ ہماری بچی حماد عارف کے گھر سے غائب ہے ۔ 9 تاریخ کو ہم تھانے گئے تو اس وقت حماد عارف بھی تھانے پہنچ گیا اور حماد نے کہا کہ ہم نے شک کی بنیاد پر آپ کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے اور ہم سے زبردستی ایک بیان حلفی بھی لے لیا کہ ہم نے جو رپٹ درج کروائی تھی وہ بے بنیاد تھی اور اصل قصور وار ہے وہ شہناز ہے اور ہم حماد عارف کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتے ۔ حماد عارف جو کہ ملزم ہے اس نے ہمیں کہا کہ میں بھی مدعی بن جاتا ہوں اور آپ بھی مدعی بن جائیں اور شہناز کے خلاف آیف آئی آر درج کراتے ہیں لیکن ہم نے کہا کہ بچی تو آپ کے گھر سے غائب ہوئی ہے آپ اس کا جواب دیں ۔ والدین کے مطابق حماد عارف نے ہمیں 30 لاکھ روپے لینے اور چپ رہنے کا بھی کہا کہ آپ 30 لاکھ روپے لے کر بچی کو بھول جائیں لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا ۔ہم نے حماد عارف کے خلاف ایف آئی آر درج بھی کرا دی ہے لیکن تھانہ لوئی بھیر والے لعت و لعل سے کام لے رہے ہیں اور حماد عارف کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ۔ ہماری اعلی حکام اور ارباب اختیار سے درخواست ہے کہ ہماری بچی کو لیشبا کو جلد سے جلد بازیاب کروا کر ہمارے حوالے کیا جائے اور حماد عارف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر