’این ایف ٹی‘ سال 2021 کا جدید ترین لفظ قرار

گلاسگو (نیشنل ٹائمز): آج کی جدید ترین دنیا میں نت نئے لفظ ہمارے سامنے آرہے ہیں۔کمپیوٹر کی آمد سے ہم نے سائبراسپیس کا نام سنا اور اب یہ سلسلہ مزید جاری ہے۔ اس ضمن میں کولنز ڈکشنری نے نان فنج ایبل ٹوکن‘ یا این ایف ٹی کو سال 2021 کا لفظ قرار دیا ہے کیونکہ اس سال این ایف ٹی کے استعمال میں 11 ہزار فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ کلائمٹ اینزائٹی، نیوپروناؤن، چیوگی اورکرپٹو جیسے الفاظ کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ این ایف ٹی ڈجیٹل تصاویر اور اثاثے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ایسے ڈجیٹل اثاثوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس کے کلی حقوق اسے خریدنے والے کے پاس ہوتے ہیں۔ اگر لوگ ان کے ٹویٹس اور میمس بناتے ہیں تو اصل مالک سے انہیں خریدناہوگا۔ اب تک ہم این ایف ٹی ویڈیو اور تصاویر کو لاکھوں بلکہ کروڑوں روپے میں فروخت ہوتا دیکھ چکے ہیں۔اسی طرح نیو پروناؤن حرفِ ضمیر ہوتا ہے لیکن یہ ہی (مرد) اور شی (عورت) کی بجائے بے جنس انسان کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ پھرٹک ٹاک پر ایک لفظ چیوگی ہے جسے نئی نسل استعمال کررہی ہے۔ اس کا مطلب متروکہ اور پرانی شے یا بات کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ 2020 کے بعد سے اب تک لاک ڈاؤن کا لفظ دنیا بھر میں استعمال کیا گیا اور اسے بھی کولنز ڈکشنری میں نمایاں جگہ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈبل ویکسڈ اور ہائبرڈ ورکنگ کے الفاظ بھی عام ہوچکے ہیں۔کولنز ڈکشنری کے سربراہ ایلکس بی کروفٹ کے مطابق این ایف ٹی کے تحت کئی اشیا آتی ہے اور یوں بہت تیزی سے مقبول ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ اسے سال 2021 کا لفظ قرار دیا گیا ہے۔ پہلے دس الفاظ کی فہرست میں اس کے بعد چیوگی، کلائمٹ اینزائٹی، کرپٹو، ڈبل ویکسڈ، ہائبرڈ ورکنگ، میٹاورس، نیوپروناؤن، پنگ ڈیمک اور ریجنسائکور شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے کہنے پر روکا، میرا صبر جواب دے رہا ہے: امریکی صدر
مٹی کا تیل 7 روپے 23 پیسے سستا، پٹرول پر لیوی میں کمی، ڈیزل پر مزید اضافہ
پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہو رہا ہے، اے ایس دلت
اسرائیل کا حماس کے عسکری رہنما عزالدین الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ
وزیراعظم کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر انسانی حقوق کے فروغ کا عزم
ایران امارات اختلافات، برکس اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم، مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 45 روز کیلئے بڑھانے کا اعلان
پاکستان کا امن مشن ناکام نہیں ہوا، بھارت ہمارے ساتھ اپنے تعلق کا فیصلہ کر لے: عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر