وزیراعلیٰ پنجاب سے علیم خان کی ملاقات، وزارت سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو وزارت سے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر اور وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے ملاقات کی۔عبدالعلیم خان نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اپنی وزارت سے استعفیٰ پیش کیا جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے علیم خان کی خدمات کو سراہا۔عثمان بزدار نے علیم خان کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کیلئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں، آپ نے سینئر وزیر اور وزیر خوراک کی حیثیت سے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سینئر وزیر اور وزیر خوراک کے طور پر علیم خان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔یاد رہے کہ علیم خان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر کے انہیں صوبائی وزیر کی حیثیت سے استعفیٰ دینے پر قائل کیا ہے۔



  تازہ ترین   
افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ
ترک صدر مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک کی شمولیت کیلئے پر امید
انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی اسرائیلی رپورٹ جعلی ہے، ترک حکام
یوم آزادی میں ایک روز باقی، گہما گہمی عروج پر، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار
بھارت میں دوبارہ سکھوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، گرپتونت سنگھ پنوں
نوجوانوں کو جدید علوم سے نہ جوڑا تو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر