نسلہ، تجوری ہائٹس کیسز، تحریری حکم نامے جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کیسزکے تحریری حکم نامے جاری کر دیئے۔عدالتِ عظمیٰ نے نسلہ ٹاور کیس سے متعلق 26 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔جاری کیئے گئے حکم نامے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی200 کی جگہ 400 مزدوروں کو لگائیں، نسلہ ٹاور گرانے کی کارروائی 1 ہفتے میں یقینی بنائیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان کا اپنے حکم میں کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور گرانے کے عمل کو محفوظ بھی بنایا جائے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تجوری ہائٹس کیس میں بھی تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا ہے کہ تجوری ہائٹس کے وکیل نے ملبہ اٹھانےکے لیے 20 دن کی مہلت مانگی ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے تجوری ہائٹس کا ملبہ اٹھانے کے لیے 20 روز کی مہلت دے دی ہے۔عدالتِ عظمی کا اپنے حکم نامے میں یہ بھی کہنا ہے کہ کمشنر کراچی تجوری ہائٹس گرانے کے احکامات پر عمل درآمد کریں، تجوری ہائٹس کی زمین کا قبضہ کمشنر کراچی کے پاس رہے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر