رانا شمیم ن لیگی عہدیدار تھے، انہیں چیف جج لگا کر مرضی کے حلف نامے لیے گئے: فواد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ رانا شمیم (ن) لیگ کے عہدیدار تھے اور انہیں گلگت کا چیف جج لگاکر مرضی کے حلف نامے لیے گئے۔اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف نے جائیدادیں بنائیں جو انٹرنیشنل اسکیم میں سامنے آئیں لیکن رسیدیں مانگیں تو آئیں بائیں شائیں کرتے ہیں، جب بھی نوازشریف اور مریم نواز پر مقدمات آخری مراحل پر پہنچتے ہیں تو اسےسبوتاژ کرنےکی کوشش کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ رانا شمیم (ن) لیگ کے عہدیدار تھے، ان کو گلگت بلتستان کا چیف جج لگایا گیا اور مرضی کے حلف نامے لیے گئے، عدلیہ کو اس معاملےکا بھر پور نوٹس لینا چاہیے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جعلی آڈیو، ویڈیو بنانا (ن) لیگ کا وتیرہ بن چکا ہے، مریم نواز اگرسمجھتی ہیں کہ وہ آڈیوز ان کا کیس مضبوط کرسکتی ہیں توعدالت جائیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس ہفتے کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، تیل کی قیمتیں مزید نیچے آنے سے مہنگائی کم ہونا شروع ہوگی اور پاکستان کے معاشی حالات میں بھی بہتری آئے گی ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر ملک میں دو ماہ بعد پہنچتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر