ہاں میں گھرداماد ہوں،لوگ تو مجھ سے جلتے ہیں،میاں شریف نے مجھے رائیونڈ میں گھر بنا کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے گھر داماد ہونے کا اعتراف کرلیا۔کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاں میں گھر داماد ہوں اور لوگ مجھ سے جلتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ لوگ مجھ سے اس لیے جلتے ہیں کہ وہ گھر داماد کیوں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں شریف نے مجھے رائیونڈ میں گھر بنا کر دیا، گاڑی دی، میرا جیب خرچ بھی ان کی طرف سے آتا رہا ہے۔ میں تو ہوں ہی گھر جمائی ،میاں شریف کو اللہ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ وائرل ہے جس میں اْن کے ولیمے کی تاریخ کی بھی تصدیق ہو گئی ہے.جنید صفدر کے ولیمے کے کارڈ کے مطابق اْن کا ولیمہ اگلے ماہ کی 17 تاریخ کو ہوگا۔سوشل میڈیا پر وائرل کارڈ کے سرِورق پر دیکھا گیاکہ ولیمے کی تاریخ کے ساتھ جنید صفدر اور اْن کی اہلیہ عائشہ سیف کے نکاح سے لی گئی تصویر بھی موجود ہے۔گزشتہ دنوں جنید صفدر کے ولیمے کی تاریخ سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں جس کی اب تصدیق ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز کے وکیل کی جانب اْن کے کیس کی سماعت 17 دسمبر کے بجائے کسی دوسری تاریخ کو رکھنے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر