مُنصف ہی جنسی درندہ بن گیا، سول جج نے طالبہ کو کیا جھانسہ دے کرزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا؟ خبر نے رونگھٹے کھڑے کر دیئے

پشاور(نیشنل ٹائمز) پشاور میں سینئیر سول جج نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کے بعد مقامی جج کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختون خواہ کے ضلع لوئر دیر میں سینئر سول جج نے ڈینٹل سرجری کی طالبہ کے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر سول جج کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے لڑکی کو میڈیکل کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا۔اس حوالے سے ڈی پی او عرفان اللہ نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی چترال کی رہائشی اور پشاور میں بی ڈی ایس کی طالبہ ہے۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دئے گئے بیان میں بتایا کہ مقامی جج نے 15 لاکھ روپے رشوت لے کر نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا، تاہم نوکری دینے کے بہانے جج نے طالبہ کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ڈی پی او عرفان اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لڑکی کے بیان پر مقامی جج کے خلاف کے خلاف 376 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد سینئر سول جج کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جج کی زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ بھی پولیس کی حراست میں ہے۔واضح رہے کہ جوں جوں ملک بھر میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ویسے ہی ان واقعات کے رپورٹ ہونے کے بعد انصاف کی فراہمی میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ’پاکستان میں روزانہ 11 خواتین اور آٹھ بچے زیادتی کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ تعداد پولیس اور دیگر اداروں کے پاس درج ہونے والی شکایات سے اخذ کی گئی ہے۔رواں برس جنوری میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق 2015ء سے اب تک مجموعی طور پر جنسی زیادتی کے 22 ہزار 37 مقدمات درج ہوئے جن میں سے چار ہزار 60 مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ خواتین اور بچوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے والدین کی تشویش میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر