شہباز شریف کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، ڈسکہ الیکشن سے متعلق کارروائی کا مطالبہ

لاہور(نیشنل ٹائمز)قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈسکہ الیکشن چوری میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہباز شریف نے خط میں لکھا کہ پس پردہ رہ کر انتخابی دھاندلی کرانے والوں کو پکڑا جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے، تحقیقات کرکے وفاقی و صوبائی سطح پر ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہباز شریف نے خط میں لکھا کہ ڈسکہ الیکشن میں ملوث افسران اورعملے کے خلاف عدالت میں شکایات دائر کی جائیں، نشاندہی ہونے والے لوگوں کے خلاف سزا کا عمل شروع کیا جائے۔قائد حزب اختلاف نے الیکشن کمیشن کو خط میں یہ بھی لکھا کہ ضلعی حکام کو مجرمانہ عزائم کے تحت ہدایات جاری کرنے والوں کو پکڑا جائے۔انہوں نے مزید لکھا کہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے رولز ، ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی جائیں تاکہ آئندہ ڈسکہ الیکشن جیسی بے ضابطگیاں نہ ہوں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر