انسٹاگرام نے طویل ویڈیوز کی آزمائش شروع کردی

سان فرانسسكو:(نیشنل ٹائمز) انسٹاگرام اسٹوریز میں اب تک ہم چند (15) سیکنڈ تک کی ویڈیوز ہی دیکھ سکتے تھے لیکن ایک ماہ پہلے اعلان کے بعد اب انسٹاگرام پر 60 سیکنڈ یعنی ایک منٹ کی ویڈیو پوسٹ کی جاسکتی ہے۔ چاہیں تو آپ اسے لائیو بھی دکھاسکتے ہیں۔اس طرح طویل ویڈیو کو 15 سیکنڈ کے ٹکڑوں میں بانٹنے کی ضرورت نہ رہے گی اور انہیں اسٹوریز کے بہت سے فریم میں بھی چلایا جاسکے گا۔بعض صارفین نے گزشتہ ماہ خبر دی تھی کہ کچھ اکاؤنٹ پر ٹیسٹ کے لیے یہ آپشن کھولا گیا تھا لیکن دو دن قبل باضابطہ طور پر اس کا اعلان کردیا گیا ہے۔انسٹاگرام نے کہا ہے کہ اس وقت بھی بعض افراد اسے ٹیسٹ کررہے ہیں جس کا مقصد یہ ہے کہ کسی تعطل کے بغیر لوگ ویڈیو دیکھ سکیں اور مختلف سہولیات کے ساتھ انہیں پوسٹ کرسکیں۔ انسٹاگرام کے مطابق اس طرح لوگوں باسہولت انداز میں اپنا تخلیقی کام کرسکیں گے۔گزشتہ سال بھی انسٹاگرام نے بہت سے آپشن پیش کئے تھے اور اب اس بار سادگی اور تخلیقی انداز میں مزید سہولیات پیش کی گئی ہیں۔ اس کے باوجود انسٹاگرام کی مختلف سہولیات بہت بکھری ہوئی ہیں۔ ریلز الگ فیڈ میں آتی ہیں اور اسٹوری کا علیحدہ سیکشن ہوتا ہے۔ اب کمپنی ان تمام آپشن کو ایک ہی جگہ لانا چاہتی ہے۔دوسری جانب یوٹیوب ہو یا انسٹاگرام دونوں ہی کو ٹِک ٹاک نے تبدیلیوں پر مجبور کیا ہے۔ ٹک ٹاک نوجوانوں میں بہت مقبول ہے اور سے مقبولیت کےنئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق انسٹاگرام بہت جلد اپنی مزید سہولیات کو بہتر اور سادہ بنائے گا۔



  تازہ ترین   
ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے کہنے پر روکا، میرا صبر جواب دے رہا ہے: امریکی صدر
مٹی کا تیل 7 روپے 23 پیسے سستا، پٹرول پر لیوی میں کمی، ڈیزل پر مزید اضافہ
پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہو رہا ہے، اے ایس دلت
اسرائیل کا حماس کے عسکری رہنما عزالدین الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ
وزیراعظم کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر انسانی حقوق کے فروغ کا عزم
ایران امارات اختلافات، برکس اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم، مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 45 روز کیلئے بڑھانے کا اعلان
پاکستان کا امن مشن ناکام نہیں ہوا، بھارت ہمارے ساتھ اپنے تعلق کا فیصلہ کر لے: عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر