سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سامنے لانے والے احمد نورانی کی اہلیہ پر حملہ

لاہور (نیشنل ٹائمز) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سامنے لانے والے احمد نورانی کی اہلیہ پر نامعلوم شخص نے حملہ کیا ہے۔احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ بھی صحافی ہیں۔ وہ اپنی بہن اور بیٹی کے ساتھ بازار جا رہی تھیں کہ اسی دوران ایک نامعلوم شخص نے ان پر ڈنڈے سے حملہ کردیا۔ حملہ آور نے عنبرین فاطمہ کی گاڑی کی ونڈ سکرین توڑ دی اور انہیں دھمکیاں دیتا رہا۔خاتون صحافی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ عنبرین فاطمہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔دوسری جانب صحافتی حلقوں نے خاتون صحافی پر اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ صحافی امجد حسین بخاری نے کہا ” احمد نورانی کی اہلیہ اور نوائے وقت سے وابستہ خاتون صحافی عنبرین فاطمہ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔وہ گھر سے بچوں کے ہمراہ نکلی تھیں ، جبکہ ان کا تعاقب کرکے حملہ کیا گیا ۔ پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ نمبر 2231/2021 درج کر لیا۔” لاہور پریس کلب کے سابق سیکریٹری عبدالمجید ساجد نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ” سینئر صحافی عنبرین فاطمہ پر جان لیوا حملے کی شدید مذمت۔گاڑی پر ڈنڈوں سے حملہ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں۔ حکومت کب تک خاموش تماشائی بنی رہے گی؟جرنلسٹ پروٹیکشن بل ردی کی نذر۔ ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو اب ہم بھی چپ نہیں رہیں گے۔”خیال رہے کہ کچھ روز پہلے احمد نورانی نے ایک آڈیو لیک کرکے یہ دعویٰ کیا تھا کہ یہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ہے اور انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو سزا دینے کیلئے ججز پر دباؤ ڈالا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر