پاکستانی سائنسدان مبشر حسین رحمانی نے مسلسل دوسری بار بڑا بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مبشر حسین رحمانی کو کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں دنیا کے ٹاپ ایک فیصد ریسرچر کی فہرست میں مسلسل دوسرے سال شامل کرلیا گیا ہے۔کلیریویٹ اینالیٹکس کی مرتب کردہ رپورٹ گزشتہ دہائی کے دوران مقالوں کی اشاعت کے ذریعے محققین کے اپنے منتخب شعبے میں نمایاں اثر و رسوخ پر روشنی ڈالتی ہے۔رحمانی کا کام وائرلیس نیٹ ورکس، بلاک چین، کوگنیٹیو ریڈیو نیٹ ورکس، اور سافٹ ویئر۔ڈیفائنڈ نیٹ ورکس پر مشتمل ہے۔ انہوں نے 100 سے زیادہ مضامین لکھے ہیں، جن میں سے 12 کلیریویٹ کی جانب سے انتہائی زیادہ پڑھے جانیوالے مضامین میں شامل کیا گیا ہے۔امریکا کے کراچی میں قائم قونصل خانے نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام کے ذریعے مبشر حسین رحمانی کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔مبشر حسین رحمانی حیدر آباد کی مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے گریجویٹ ہیں اور کارک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (سی آئی ٹی)آئر لینڈ میں پڑھا رہے ہیں۔ماہر تعلیم کا ریسرچ ورک عالمی سطح پر تسلیم کی گیا ہے اور انہیں کئی بیسٹ پیپر ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔رپورٹ میں دنیا کے چند اہم چیلنجوں پر کام کرنیوالے محققین کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ اس سال کی فہرست میں 26 نوبل انعام یافتہ افراد شامل ہیں اور 21 شعبوں میں 6 ہزار 400 محققین کو بھی اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر