معاشرے میں آج پولیس کی ذمے داری پہلے سے زیادہ ہے، شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج معاشرے میں پولیس کی ذمے داری پہلے سے زیادہ ہے، بدقسمتی سے پولیس کو وہ مقام نہیں دیا گیا جس کے وہ حقدار ہیں۔نیشنل پولیس اکیڈمی میں اے ایس پیز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پولیس بہت محنت اور ہمت سے اپنی ذمےداریاں نبھارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس جب ایلیٹ کلاس کاچالان کرتی ہے تو اس سےالجھا جاتا ہے، بحث کی جاتی ہے، آج پولیس کے چیلنجز زیادہ مشکل اور کٹھن ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس صبح شام ملک کی خدمت کر رہی ہے، پولیس کو وہ مقام، سہولت اور تنخواہ نہیں ملی جس کے وہ حقدار ہیں، پولیس کے 7000شہدا کی تاریخ گواہ ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج کرمنل بھی آرگنائزڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے ملک میں تخریب کاری کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا،عوام کی توقعات پولیس سے زیادہ ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر