غریب اوپر جارہا ہے لیکن اللّٰہ تعالی کے پاس، شہباز شریف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی صاحب غریب اوپر جارہا ہے لیکن اللّٰہ تعالی کے پاس، قطاروں میں کھڑے عوام آج نوازشریف اور پرانے پاکستان کو یاد کر رہے ہیں۔قومی اسمبلی میں قائد حزب شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ظالم حکمرانوں کی بے حسی غریبوں کے زخموں پر نمک ہے،ملک کو 3 سال سے نااہلی، کرپشن اور مہنگائی نے لپیٹ میں لیا ہوا ہے، ہر چیز کیلئے قوم کو قطاروں میں دھکے کھاتے دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ راشن کارڈ، قطاریں، مہنگائی، یوٹرن، جھوٹ نئے پاکستان کی شناختی علامات ہیں، ملک میں گیس کابحران عمران نیازی کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ہے، گیس مہنگی ہے اور موجود بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے سال پر گیس کی قیمت میں 400 فیصد اضافے کا بم قوم پر گرنے والا ہے، یکم جنوری سےصارفین کو سیکڑوں روپے اضافی ادا کرنے پر گیس ملے گی، گیس کے بعد چینی کا بحران پھر سے سراٹھا رہا ہے جبکہ پہلے ہی 52 روپے والی چینی 130 اور 150 تک مل رہی ہے۔واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع کے مارجن کو بڑھانے کے لیے ملک بھر میں ہڑتال کی ہے، بیشتر پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، جبکہ بعض سرکاری اور نجی پمپس پر پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر