کیا فیس بک فون کے ذریعے آپ کی باتیں سن رہا ہے؟ جاننے کا انتہائی آسان طریقہ

اوٹاوا(نیشنل ٹائمز) سازشی نظریہ سازوں کی طرف سے کافی عرصے سے ایک بات تسلسل کے ساتھ کہی جا رہی ہے کہ فیس بک لوگوں کے موبائل فونز کے مائیکروفون ہیک کرکے ان کی باتیں سنتا ہے تاکہ ان کی پسند و ناپسند کے مطابق انہیں اشتہارات دکھا سکے۔ فیس بک کی طرف سے اس الزام کی سختی سے تردید کی جا چکی ہے اور اب ایک کینیڈین ٹیک گرو نے بھی اسے غلط ثابت کر دیا ہے اور لوگوں کو بھی ایک آسان طریقہ بتا دیا ہے جس کے ذریعے وہ معلوم کر سکتے ہیں کہ فیس بک ان کے فون کے ذریعے ان کی باتیں سن رہا ہے یا نہیں۔دی سن کے مطابق اس کینیڈین ٹیکنالوجی ماہر کا نام مورٹن رینڈ ہینرکسن ہے، جس نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ @mor10webپر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ آپ اپنے کسی دوست کی مدد سے یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ فیس بک آپ کی باتیں سنتا ہے یا نہیں۔ اس کے لیے آپ کو طویل صبر کی ضرورت ہو گی۔ ایسا کریں کہ آپ اور آپ کا وہ دوست جب بھی ملیں، کسی ایک خاص چیز کے بارے میں گفتگو کریں۔ مثال کے طور پر کسی کپڑوں کے سٹور کے بارے میں یا کسی جوتوں کے برانڈ کے بارے میں۔مورٹن کہتا ہے کہ ”اس دوران آپ کو ایک احتیاط بطور خاص کرنی ہو گی کہ آپ اور آپ کا دوست جس چیز کے بارے میں بات کر رہے ہیں اس کے متعلق کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم یا گوگل پر بالکل بھی سرچ مت کریں۔ آپ نے اس چیز کے بارے میں صرف اپنے فون کو قریب رکھتے ہوئے باتیں کرنی ہیں، انٹرنیٹ پر یکسر سرچ نہیں کرنا۔ اب آپ کو دیکھنا ہے کہ آیا فیس بک آپ کو اس چیز کے متعلق اشتہارات دکھاتا ہے یا نہیں؟ یقینا فیس بک آپ کو اس چیز کے اشتہارات نہیں دکھائے گا کیونکہ فیس بک لوگوں کی باتیں نہیں سنتا۔ وہ اشتہارات دکھانے کے لیے لوگوں کی پسند اور ناپسند کا اندازہ ان کی سرچ ہسٹری سے لگاتا ہے۔ لوگ سوشل میڈیا اور دیگر ویب سائٹس پر جو سرگرمیاں کرتے ہیں ان پر فیس بک کی نظر ہوتی ہے اور انہی سے وہ صارفین کے مزاج، ضرورت اور پسند و ناپسند کا تعین کرتا اور اسی تناسب سے انہیں اشتہارات دکھاتا ہے۔“



  تازہ ترین   
ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے کہنے پر روکا، میرا صبر جواب دے رہا ہے: امریکی صدر
مٹی کا تیل 7 روپے 23 پیسے سستا، پٹرول پر لیوی میں کمی، ڈیزل پر مزید اضافہ
پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہو رہا ہے، اے ایس دلت
اسرائیل کا حماس کے عسکری رہنما عزالدین الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ
وزیراعظم کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر انسانی حقوق کے فروغ کا عزم
ایران امارات اختلافات، برکس اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم، مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 45 روز کیلئے بڑھانے کا اعلان
پاکستان کا امن مشن ناکام نہیں ہوا، بھارت ہمارے ساتھ اپنے تعلق کا فیصلہ کر لے: عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر