مریم نواز کی آڈیو، فواد چوہدری کا ایسا اعلان کہ لیگی قیادت پریشان ہوجائے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی آڈیو ٹیپ کے معاملے کی انکوائری کرانے کا اعلان کردیا۔وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے آڈیو سے متعلق اعتراف غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے، آج انہوں نے اعتراف کیا ہے لیکن خبریں 2015 سے چل رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے میڈیا کو 10 ارب روپے سے نوازا، پبلک فنڈز کو ہینڈل کرنا فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے تحت جر م بن سکتا ہے، اس سلسلے میں حکومت نے انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ مریم نوازکی گفتگو پارٹی اشتہارات سے متعلق تھی، یہ پرانی آڈیوہے جس پرمریم نواز نے جرات کے ساتھ سچ بولا۔ پارٹی اشتہار سے متعلق فیصلہ پارٹی ہی کرتی ہے، مریم نواز نے آڈیوکومانا اس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں تھی، جب کچھ غلط نہ کیاہوتو اسی طرح کھل کر اعتراف کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ مریم نواز کی ایک آڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں چار چینلز کے اشتہارات روکنے کی بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ مریم نواز نے عدالت میں پیشی کے دوران بھی اعتراف کیا تھا کہ یہ آڈیو ان کی ہی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر