آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی برطانوی وزیر اعظم کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان اور پاکستان نائجل کیسی سے ملاقات

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان، پاکستان اور ایران کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ڈائریکٹر اور برطانوی وزیر اعظم کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان اور پاکستان نائجل کیسی نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی حالیہ پیشرفت سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں برطانیہ کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے منتظر ہیں۔آرمی چیف نے انسانی بحران سے بچنے اور افغان عوام کی معاشی ترقی کی مربوط کوششوں کیلئے افغانستان پر عالمی اتحاد کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا۔آرمی چیف نے ایک بار پھر زور دیا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔برطانوی نمائندہ خصوصی نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون مزید بہتر بنانےکردار ادا کرنے کا عزم دہرایا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر