ملک بھر میں کل پیٹرول پمپ بند رہیں گے، پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نےکل سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ 25 نومبر صبح 6 بجے سے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔سیکریٹری نعمان بٹ نے بتایا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے ہیں، ڈیلرمارجن 6 فیصد ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے۔نعمان بٹ نے کہاکہ حکومت نے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا ہے،حکومتی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال بھی واپس لی تھی۔سیکرٹری نعمان بٹ نے مزید کہاکہ پورے ملک میں پیٹرول پمپ مالکان کو کل صبح 6 بجے سے پمپ بند رکھنے کا کہہ دیا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ آئل کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہمارے وہ تمام پیٹرول پمپ جو کمپنی کے زیر ملکیت اور زیر انتظام ہیں، بدستور کھلے رہیں گے اور معمول کے مطابق کام کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر