پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس؛ اگلے سال عام انتخابات کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): حزب مخالف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اگلے سال عام انتخابات کا مطالبہ کردیا۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویز و سفارشات پیش کی گئیں۔ پی ڈی ایم نے مشترکہ اجلاس میں غیر حاضر ممبران کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کے ساتھ استعفوں کی تجویز کی حمایت کردی۔ اجلاس کے دوران پی ڈی ایم نے 2022 میں عام انتخابات کا مطالبہ کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہوا تھا جس میں تمام جماعتوں کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ، حکومت کیخلاف تحریک اور مشترکہ اجلاس میں کی گئی قانون سازی کو عدالت میں چیلنج کرنے کیلیے سفارشات تیار کی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر