اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پیپلزپارٹی نے ہی ٹی آئی حکومت کو مال بنانے کیلئے بحران در بحران پیدا کرنے کی جڑ قرار دیا ہے آئی ایم ایف کڑی شرائط پر ہر ماہ پٹرولیم لیوی اور بجلی قیمتوں میں ماہانہ اضافہ ظالمانہ اقدامات کو پیپلز پارٹی سختی سے مسترد کرتی ہے شرح سود اضافہ آئی ایم ایف کے مطالبات پر سر تسلیم خم کا نتیجہ ہے شرح سود میں اضافہ ملکی صنعتی شعبہ کیلئے زئر قاتل ہے پیپلز پارٹی کے سکرٹری جنرل سیدنیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ عوام الناس کی جیبیں کترنے والے حکمران خون بھی نچوڑنے کے درپے ہیں نیر بخاری نے کہا ہے کہ عوام کا جینا محال کرنے والے مت بھولیں حساب ہوگا اور بے حساب ہوگانیر بخآری نے کہا ہے کہ سرکاری خرچ سے گھر چلانے والے وزرا آٹے دال کا بھاؤ کیا جانیں بجلی گیس پٹرول ڈالر مہنگا ہونے سے مالداروں کو مزید مالدار بنایا جاتا ہے نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ بے رحم وزیراعظم اور بے حس وزرا مالی معاونین کو پتہ ہی نہیں کہ ہوشرباء ۔مہنگائئ۔سے عوام کاجسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے مزید کہا ہے کہ اقتدار کے نشہ میں اشرافیہ نمائندگان کے غول میں اندھے حکمرانوں کو بھوک افلاس نظر نہیں آ رہی ؟؟ پی ٹی آئی دور حکمرانی میں مصنوعی بحرانوں کی آڑ میں لوگوں کی جیبوں پر اربوں روپے کی ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں انہوں نے سوال اٹھایا ہےکہ عمران خان کی سربراہی میں کب تک پی ٹی آئی انتخابی حکومتی سرمایہ کاروں کی مالی مددگاری جاری رہے گی صنعتی پیداوار محصولات اور ترسیلات زر میں اضافہ کے حکومتی دعوؤں کے ثمرات عوام تک کیوں نہیں۔ پہنچے نیر بخآری نے کہا ہے کہ گندم چینی پٹرولیم مافیاز کے گٹھ جوڑ اور زخیرہ اندوزی کی کھلی آزادی سے مہنگائی کا جن پہلے ہی بے قابو ہے اور اب پٹرولیم مصنوعات اور بجلی قیمتوں میں ماہانہ اضافہ سے مہنگائی کا نہ تھمنے والا طوفان آئے گا عوام دشمن حکمران لوگوں سے سستی سواری بھی چھیننے کے درہے ہیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ نالائق حکومتی ٹیم۔کی ناقص حکومتی پالیسیوں سے معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچا دی گئی ہے
عوام کا جینا محال کرنے والے مت بھولیں حساب ہوگا اور بے حساب ہوگانیر بخآری



