ایف 16 گرانے کا دعویٰ مسترد، بھارت نے پائلٹ کو ایوارڈ دیکر خفت مٹائی: پاکستان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان نے فروری 2019 میں پاکستانی فضائیہ کا ایف 16 گرانے کا بھارتی دعویٰ سختی سے مسترد کردیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اس بھارتی دعوے کو مکمل طورپر بے بنیا قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا ہے کہ فروری 2019 کو آزادجموں وکشمیر میں پاکستان کی جانب سے گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ نے گرفتاری سے قبل ایک پاکستانی ایف16 طیارہ مارگرایا تھا۔ ترجمان کے مطابق مارگرائے جانے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ کو اعزاز دیتے وقت پڑھا جانے والا تعارف بھارتی جعلسازی اورفرضی قصے کہانیوں کی ایک بہترین مثال ہے جس کا
مقصد اپنے عوام کو خوش کرنا اور اپنی ہزیمت و رسوائی کو چھپانا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی ایف 16 کی تعداد دیکھنے کے بعد عالمی ماہرین اور امریکی حکام پہلے ہی یہ تصدیق کرچکے ہیں اس روز پاکستان کا ایف16 مارنہیں گرایا گیاتھا۔ پوری طرح سے پہلے ہی بے نقاب ہوجانے والے ایک جھوٹ کو پھیلانے پر بھارت مْصِر ہے جو مضحکہ خیز اور لغو حرکت ہے۔ خیالی کارنامے پر بہادری کا فوجی اعزاز دینا فوجی اقدار کے ہر معیار کے منافی ہے۔بعد میں آنے والے خیال کے تحت یہ اعزاز دے کر بھارت نے خود اپنا مذاق اڑایا ہے۔ ترجمان کے مطابق ہم یاد کراتے چلیں کہ 27 فروری 2019 کو پاکستانی فضائیہ نے دن کے اجالے میں شجاعت وبہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بھارتی طیارے مارگرائے تھے جن میں ایک بھارتی ’مِگ۔21‘ بائیسن طیارہ تھا جو آزاد جموں وکشمیر میں گرا تھا۔ طیارے سے باہر چھلانگ لگانے والے پائلٹ کو پاکستان نے گرفتار کرلیاتھا اور بعدازاں خیرسگالی کے جذبے کے تحت رہا کیا تھا۔ بھارتی جنگی جنون اور ناکامی سے دوچار ہونے والی اس جارحیت کے باوجود گرفتار پائلٹ کی بھارت کو واپسی پاکستان کی امن کے لئے خواہش کا ثبوت ہے۔ پاکستان کی فضائیہ نے دوسرا بھارتی طیارہ ’ایس۔یو۔30‘ مار گرایا تھا جو ’ایل۔او۔سی‘ کی دوسری طرف جاکرگرا تھا۔ اسی روز افراتفری میں بھارتی فوج نے سری نگر کے قریب اپنا ہی ’ایم۔آئی۔17‘ ہیلی کاپٹر مارگرایا تھا جس کے بارے میں ابتدائیمیں بھارت نے انکار کیا لیکن بعد میں تسلیم کرلیاتھا۔ بھارتی فضائیہ کو اس روز مکمل طور پر شکست وہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ ترجمان کے مطابق یہ حقیقت اظہرمن الشمس ہے کہ عالمی برادری کے سامنے بھارت کی اس من گھڑت کہانی کی کوئی ساکھ نہیں۔ ترجمان کے مطابق فروری 2019 طرز کے ہر طرح کے بھارتی جنگی عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پاکستان پرعزم اور تیار ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کے ناکام مہم جوئی کی غلطی سے بھارت کو سبق سیکھنا چاہئے اور مستقبل میں ایسی کسی مہم جوئی سے باز رہنا چاہئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر