شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار، سینیٹر ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانےکی راہ ہموارہوگئی۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا جسے چیئرمین سینیٹ نے منظور کرلیاہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے ایوب آفریدی کی نشست خالی قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا جس سے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن خالی نشست پر 30 روز میں انتخاب کرانے کا پابند ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے اوورسیز لگایا جائے گا۔ایوب آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کیا لیکن مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کا کہا گیا، میری سینیٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی، خوشی کے ساتھ واپس کی، اب وزیراعظم کی صوابدید ہے جس کو چاہیں ذمہ داری دیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کوئی ذمہ داری بھی نہیں دیں گے تو کوئی اعتراض نہیں، اگر وزیراعظم نے موقع دیا قوم و ملک کی خدمت کروں گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا بہت احترام کرتا ہوں، ایران ہمیں فون کر سکتا ہے: امریکی صدر
ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے، جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز امریکا کو موصول
پاکستان کا دورہ نہایت مفید، آج پیوٹن سے ملاقات، پیشرفت کا جائزہ لیں گے: عراقچی
ایران کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو مثبت سفارتی کردار پر خراج تحسین
اسرائیل اپنا رخ بدلنے کیلئے تیار، نیتن یاہو کو ہٹانے کیلئے 2 سابق وزرائے اعظم کا اتحاد قائم
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی 24 گھنٹے میں دوسری بار ملاقات
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، ہزاروں بچے متاثر، ہسپتال بھر گئے
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر