لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد جائیگا تو حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہوگا ٗ مولانا فضل الرحمن نے کارکنوں کو اسلام آباد مارچ کے لئے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایات دیدیں

شیر گڑھ (نیشنل ٹائمز)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ کے کارکن اسلام آباد مارچ کے لئے تیاریاں شروع کریں تا کہ جب بھی اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا جائے تو بھر پور قوت کیساتھ اس میں شریک ہوں،لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد جائیگا تو حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہوگا اور ساڑھے تین سال سے جمود کے شکار حکومت سے عوام کو نجات ملے گی ۔ اتوار کو جمعیت علماء اسلام ضلع مالاکنڈ کے سیکرٹری اطلاعات فضل وہاب خان کے ساتھ ملاکنڈ کے سیاسی صورتحال پر ٹیلی فونکبات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے مہنگائی اور بے روزگاری پر وزیر اعظم چور ہونے کے اعلانات کرنے والے عمران خان قوم کو جھوٹے وعدوں اور اعلانات سے گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہے حالانکہ قوم جانتی ہے کہ حکومت خود جمود کا شکار ہے اور ملک کی حالیہ ریکارڈ مہنگائی بے روزگاری اور بدامنی سے عوام کی زندگی آجیرن بن گئی ہے اس لئے موجودہ نا اہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر نہیں بھیجا تو ملکی سلامتی کوخطرات درپیش ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز ادویات کھانے پینے کے اشیاء پٹرولیم مصنوعات اور گیس و بجلی کے قیمتوں میں اضافے سے عوام خود کشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم مغل اعظم بن کر 350 کنال کے گھر میں شاہانہ زندگی گزار کر 22کروڑ غریب عوام کومہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کی جھوٹے تسلیاں دے رہے ہیں ۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر