سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب مبینہ آڈیو پر مریم کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر ردعمل سامنے آگیا۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثارکی مبینہ آڈیو ٹیپ سے متعلق خبر اور اس سے متعلق متعدد ٹوئٹس کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔مریم نواز نے اس کے علاوہ اپنے تبصرے میں ‘اللہ اکبر’ لکھا ہے۔خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار سے منسوب ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے جب کہ سابق چیف جسٹس نے خود سے منسوب آڈیو کلپ کی تردید کی ہے۔مبینہ آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی، مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی۔ آڈیو کلپ میں وہ مبینہ طور پر تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب مبینہ آڈیو ٹیپ کی تردید کر دی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ آڈیو میں آواز میری نہیں ہے، مجھ سے منسوب کی گئی آڈیو جعلی ہے، کبھی کسی کو اس حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دیں۔جیو نیوز کے سوال کہ کیا آڈیو کے معاملے پر کوئی قانونی نوٹس بھیجیں گے؟ اس پر ثاقب نثار کا کہنا تھاکہ سوچ رہا ہوں کیا قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا بہت احترام کرتا ہوں، ایران ہمیں فون کر سکتا ہے: امریکی صدر
ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے، جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز امریکا کو موصول
پاکستان کا دورہ نہایت مفید، آج پیوٹن سے ملاقات، پیشرفت کا جائزہ لیں گے: عراقچی
ایران کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو مثبت سفارتی کردار پر خراج تحسین
اسرائیل اپنا رخ بدلنے کیلئے تیار، نیتن یاہو کو ہٹانے کیلئے 2 سابق وزرائے اعظم کا اتحاد قائم
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی 24 گھنٹے میں دوسری بار ملاقات
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، ہزاروں بچے متاثر، ہسپتال بھر گئے
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر