علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

لاہور (نیشنل ٹائمز ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا ، ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر مرمت کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا ، سیکنڈری رن وے پر دھند میں طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے استعمال ہونے والا کیٹ آئی تھری سسٹم موجود نہیں ہے ۔اے آر وائی نیوز کی رپورت میں بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کا کام تاحال مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سردیوں میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، اس وقت ایئرپورٹ کے سیکنڈری رن وے 36 ایل کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے کیوں کہ لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا جب کہ مرمت کا یہ کام ڈیڑھ سال میں مکمل ہونا تھا ۔بتایا گیا ہے کہ ایئرپورٹ کے سیکنڈری رن وے پر دھند میں طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے استعمال ہونے والا کیٹ آئی تھری سسٹم موجود نہیں ہے ، آئی ایل ایس سسٹم نہ ہونے سے طیارے شدید دھند میں لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ نہیں کرسکیں گے ، جس کے باعث سردیوں میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے جب کہ مرکزی رن وے پر مرمت کا کام ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر لانگ رینج اور وزنی طیاروں کی لینڈنگ کی بھی اجازت نہیں ہے ۔اس حوالے سے ایئرپورٹ انتظامیہ نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی رن وے کی تعمیرات کا کام تیزی سے جاری ہے، مرکزی رن وے کی مرمت سے متعلق تمام ایئرلائنز کو آگاہ کردیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ سردی اور دھند کی وجہ سے پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا بہت احترام کرتا ہوں، ایران ہمیں فون کر سکتا ہے: امریکی صدر
ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے، جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز امریکا کو موصول
پاکستان کا دورہ نہایت مفید، آج پیوٹن سے ملاقات، پیشرفت کا جائزہ لیں گے: عراقچی
ایران کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو مثبت سفارتی کردار پر خراج تحسین
اسرائیل اپنا رخ بدلنے کیلئے تیار، نیتن یاہو کو ہٹانے کیلئے 2 سابق وزرائے اعظم کا اتحاد قائم
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی 24 گھنٹے میں دوسری بار ملاقات
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، ہزاروں بچے متاثر، ہسپتال بھر گئے
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر