پاکستان پرسالانہ مزید 400ارب سودکی اضافی ادائیگی لاد دی گئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان پرسالانہ مزید 400ارب سودکی اضافی ادائیگی لاد دی گئی، نجی شعبےکو100ارب روپے سود کی ‏مدمیں زیادہ ادا کرنے پڑیں گے، صدر ن لیگ شہباز شریف نے شرح سود میں مزید اضافہ تباہ کن قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ شرح سود میں مزیداضافہ حکومت کا اندھا دھند تباہ ‏کن اقدام ہے پاکستان پرسالانہ مزید 400ارب سودکی اضافی ادائیگی لاد دی گئی، نجی شعبےکو100ارب روپے سود کی ‏مدمیں زیادہ ادا کرنے پڑیں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ صرف حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے ہوا حکومت بدستورعوام ‏پراپنی نااہلی اورنالائقی کاوزن ڈال رہی ہے یہ حکومت عام آدمی کی زندگی اجیرن کرنے کا دوسرا نام ہے عوام ‏کےکچن کابجٹ دوگناسےزیادہ ہوگیا تاریخ کی مہنگی ترین ہونےکےباوجودگیس عوام کوفراہم نہیں۔ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ حماقت درحماقت کرکےحکومت خوش گمانی میں مبتلاہے بڑھتی مہنگائی ‏اور روپےکی بےقدری کوشایدروک لیاجائے اشیاضروریہ کی قیمتوں کےپچھلےہفتےکےانڈیکس میں15فیصداضافہ ‏تھا بجلی کےنرخوں میں 60فیصداضافہ تھا پرائس انڈیکس میں 70فیصدکااضافہ ایل پی جی کی قیمت میں تھا ‏دونوں اشیاکی قیمتوں میں ہوشربا اضافےکاشرح سودسےتعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ شرح سودبڑھاکےنجی صنعت پرایک اورحملہ کیا گیا ہےحکومت روپےکی گرتی ہوئی قدر کو روکے ‏حکومت کودرآمدات میں کمی کرناہوگی،خرچےکم کرنا ہوں گے برآمدکرنےوالی صنعتوں کوگیس نہیں ملےگی ‏مہنگے داموں گیس ملےگی توپھربرآمدات کیسےبڑھیں گی۔صدر ن لیگ نے ملک میں جاری گیس کے بحران سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے بنائے ٹرمینلز کے ہوتے ہوئے بھی گیس کا بحران پیدا ہونا موجودہ حکومت کی نااہلی کی انتہا کو دکھاتا ہے، ٹرمینلز اور استعداد موجود ہیں لیکن حکومت بروقت اور مناسب قیمت پر گیس کا بندوبست نہ کرسکی، اس وقت ٹرمینلز میں گیس ذخیرہ کرنے کی جو گنجائش ہے، اس کے نصف سے بھی کم کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت مسلسل جھوٹ بولنے، دھکا شاہی سے کالے قانون منظور کرانے کے بجائے گیس فراہمی اور عوام کی سہولت کے معاملات پر توجہ دیتی تو آج اس صورتحال سے بچا جا سکتا تھا اگر یہ ٹرمینل بھی نہ ہوتے اور یہ حکومت ہوتی تو پھر کیا ہوتا؟ مجرمانہ ذہنیت رکھنے والی حکومت کا ہر اقدام مہنگائی اور مسائل کی چکی میں پستے عوام کو پرانے پاکستان کی یاد دلاتا ہے ، ثابت ہوا کہ اس حکومت سے نجات سے ہی عوام اور ملک کو بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان کا بہت احترام کرتا ہوں، ایران ہمیں فون کر سکتا ہے: امریکی صدر
ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے، جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز امریکا کو موصول
پاکستان کا دورہ نہایت مفید، آج پیوٹن سے ملاقات، پیشرفت کا جائزہ لیں گے: عراقچی
ایران کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو مثبت سفارتی کردار پر خراج تحسین
اسرائیل اپنا رخ بدلنے کیلئے تیار، نیتن یاہو کو ہٹانے کیلئے 2 سابق وزرائے اعظم کا اتحاد قائم
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی 24 گھنٹے میں دوسری بار ملاقات
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، ہزاروں بچے متاثر، ہسپتال بھر گئے
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر