والد کے بغیر شناختی کارڈ کے اجرا سے انکار پر نادرا کے خلاف عدالت کا بڑا حکم

کراچی(نیشنل ٹائمز)سنگل پیرنٹ بچوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے عدالت کا تاریخی فیصلہ، سندھ ہائی کورٹ نے نادرا کو والد یا والدہ میں سے کسی ایک کی سرپرستی میں پلنے والے بچوں کو بھی شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق والد کے بغیر شناختی کارڈ کے اجرا سے انکار پر نادرا کے خلاف بڑا حکم سامنے آگیا، سندھ ہائی کورٹ نے معذور روبینہ کو والدہ کی شناخت پر این آئی سی جاری کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو معذور لڑکی کی شناختی کارڈ والد کے بغیر نہ بنانے سے متعلق نادرا کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔والد کے بغیر شناختی کارڈ سے انکار پر نادرا کے خلاف عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا، عدالت نے معذور روبینہ کو والدہ کی شناخت پر این آئی سی جاری کرنے کا حکم دے دیا، درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا تھا کہ کہ روبینہ اور اس کی والدہ کو شوہر چھوڑ کرچلا گیا تھا، نادرا نے والد کے بغیر معذور لڑکی کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے سے انکار کردیا۔اب وہ تمام بچے جنہیں اپنی والدہ یا والد کے حوالے سے معلوم نہیں یا جن کے والدین میں علیحدگی ہو گئی ہے، وہ بھی اپنی ایک پہچان بنا سکتے ہیں اور شناختی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ اور کسی بھی دوسرے پاکستانی کی طرح ایک معزز شہری کی زندگی بسر کر سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر