سدھو کے عمران خان کو ’بڑا بھائی‘ کہنے پر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی پنجاب میں کانگریس کمیٹی کے صدر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے، مذہبی رسومات ادا کیں،کھانا بھی کھایا۔میڈیا سے گفتگو میں سدھو نے کہا کہ دوریاں ختم کرنےکےلیےاقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان سے بڑی مارکیٹ کہیں نہیں، لاہور اور گورداسپور کےدرمیان تجارت کھلےتو خوشی ہوگی۔نکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے 552 ویں جنم دن کی تقریبات جاری ہیں ۔ دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔پاکستان آمد کے موقع پر سدھو کی کرتار پور کے سی ای او سے ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستانی حکام کو سدھو کا استقبال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنا کرتارپور کے سی ای او کے طور تعارف کراتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی عوام کی طرف سے آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، پھر سدھو کو پھولوں کا ہار بھی پہنایا جاتا ہے۔اس دوران سدھو وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے کہتے ہیں کہ ’وہ میرا بڑا بھائی ہے، اس نے بہت کیا ہے۔‘اس ویڈیو پر بھارتی میڈیا میں کہرام مچ گیا ہے اور سدھو کی جانب سے عمران خان کو بڑا بھائی کہنے پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی میڈیا کرتارپور سے واپسی پر سدھو کا انتظار کررہا ہے تاکہ ان سے پاکستان میں عمران خان کو بڑا بھائی کہنے سے متعلق سوال پوچھ سکے تاہم سدھو اپنی گاڑی میں بیٹھے رہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر