پاکستان سٹیزن پورٹل میں بڑی جعل سازی پکڑی گئی ، وزیر اعظم کو پیش کردہ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوامی مسائل کے حل میں سرکاری افسران کی جعل سازی کا انکشاف،جعل سازی پر افسران کے خلاف کاروائیوں کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش ، میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایم ڈی یو نے 254 سرکاری افسران کے ڈیش بورڈز پر جعل سازی پر رپورٹ تیار کی،پنجاب کے 154،کے پی کے 86،سندھ کے 3 اور وفاق کے 11 افسران کے ڈیش بورڈز کی تحقیقات کی گئیں ،تحقیقات میں پنجاب کے 44 سرکاری اہلکار جعل سازی کے مرتکب قرارپائے،چیف سیکرٹری کے پی کے نے 39 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائی کیآئی جی پنجاب کی تحقیقات کے بعد 45 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی گئی،آئی جی کے پی کے کی 10 اہلکاروں اور آئی جی سندھ کی 3 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی گئی،جعل سازی ثابت ہونے والے سرکاری ملازمین معطل کر دیے گئے، وزیراعظم نے صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عوامی مسائل کے حل سے متعلق غلط بیانی کرنے والے افسران کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی،عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی،پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کو خود مانیٹر کرتا ہوں،شہریوں کی شکایات کے حل پر غلط بیانی کرنے والے افسران سے رعایت نہیں کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا بہت احترام کرتا ہوں، ایران ہمیں فون کر سکتا ہے: امریکی صدر
ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے، جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز امریکا کو موصول
پاکستان کا دورہ نہایت مفید، آج پیوٹن سے ملاقات، پیشرفت کا جائزہ لیں گے: عراقچی
ایران کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو مثبت سفارتی کردار پر خراج تحسین
اسرائیل اپنا رخ بدلنے کیلئے تیار، نیتن یاہو کو ہٹانے کیلئے 2 سابق وزرائے اعظم کا اتحاد قائم
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی 24 گھنٹے میں دوسری بار ملاقات
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، ہزاروں بچے متاثر، ہسپتال بھر گئے
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر