اسلام آباد: میٹرو اسٹیشن سے ملی لاش کا معمہ حل، باپ کا بیٹی کے قتل کا اعتراف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد کے میٹرو اسٹیشن سے 12 سالہ بچی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہو گیا، باپ بیٹی کا قاتل نکلا۔باپ نے معصوم بیٹی کے قتل کا اعتراف کر لیا، واردات کی جگہ سے مقتول بچی کے کپڑے برآمد ہوئے ہیں۔اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود سے 8 نومبر کی صبح میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے پولیس کو 12 سال کی بچی کی لاش ملی تھی، پولیس 1 ہفتے تک بچی کے لواحقین کو تلاش کرتی رہی۔پولیس کے مطابق اس دوران مظفر آباد سے تعلق رکھنے والے ترلائی کے رہائشی واجد نے پولیس سے رابطہ کیا اور بتایا کہ بچی اس کی بیٹی ہے جس کا نام صالحہ فاطمہ ہے جو گولڑہ دربار سے لاپتہ ہوئی تھی۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ تفتیش کے دوران بچی کے والد کو واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تو ملزم نے اقبالِ جرم کر لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واجد نے قتل کرنے والا مقام بھی تفتیشی ٹیم کو دکھا دیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے 3 رکنی میڈیکل بورڈ نے بچی کا پوسٹ مارٹم کیا تھا۔پمز اسپتال کے حکام کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی تھی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر زخم اور خراشیں بھی تھیں، اس کی موت دم گھنٹے سے واقع ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر