”نوازشریف نے جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ کو کس کے کہنے پر جج بنایا تھا؟ شریف فیملی کا حیران کن انکشاف“

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان کے معروف صحافی جاوید چودھری نے اپنے کالم جس کا عنوان بیک گراؤنڈ تھا میں لکھا کہ جسٹس رانا محمد شمیم 31 اگست 2015 سے 30اگست 2018تک تین سال گلگت بلتستان کی ایپلیٹ کورٹ کے چیف جج رہے‘ یہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں‘ پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکر تھے‘ پارٹی کے سندھ لائرز ونگ کے نائب صدر بھی رہے اور میاں نواز شریف کے وکیل بھی‘یہ بطور جج براہ راست وزیراعظم آفس کو جواب دہ تھے‘ 30 اگست 2018 کو ریٹائر ہوئے اور لاء کی پریکٹس شروع کر دی‘ میاں نواز شریف سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کا رابطہ تھا۔یہ نومبر کے شروع میں نیویارک گئے، وہاں سے انھوں نے لندن میں شریف فیملی کی ایک اہم شخصیت سے رابطہ کیا اور بتایا ”میرے ضمیر پر ایک بوجھ ہے اور میں یہ بوجھ ہلکا کرنا چاہتا ہوں“ ان کا کہنا تھا ”میری مرحومہ اہلیہ نے انتقال سے قبل مجھے کہا تھا‘ آپ کو یہ سچ شریف فیملی اور پوری قوم کو بتانا چاہیے“ ان کا کہنا تھا ”میں نیویارک سے پاکستان جاتے وقت لندن رکوں گااور میاں نواز شریف سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں“ اس شخصیت نے میاں صاحب سے بات کی اور وہ رانا شمیم سے ملاقات کے لیے راضی ہو گئے‘ رانا شمیم 8 نومبر کو لندن پہنچے۔ان کی حسین نواز سے دو ملاقاتیں ہوئیں اور انھوں نے حلفاً اقرار کیا ”مجھے اگر پھانسی بھی دے دی جائے تو بھی میں اپنی بات سے پیچھے نہیں ہٹوں گا“ میاں نواز شریف سے بھی ان کی ملاقات ہوئی‘ رانا شمیم کو 10 نومبر کو سینٹرل لندن میں نوٹری پبلک ”چارلس ڈروسٹن گیتھری“ (Charles Drostan Guthrie) کے دفتر لے جایا گیا اور انھوں نے حلف اٹھا کر اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا‘ کمپنی نے اس پر نوٹری پبلک کی مہر لگا دی‘ بیان کو اب کسی بھی عدالت میں شہادت کے طور پر پیش کیا جا سکتا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر