الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال آئندہ عام انتخابات میں ہوگا یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سیکرٹری الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال آئندہ عام انتخابات میں ہوگا یا نہیں، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ جمعرات کو چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمیر حمید خان نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال آئندہ عام انتخابات میں ہوگا یا نہیں، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے،ای وی ایم کے استعمال میں چیلنجز درپیش ہیں، آئندہ عام انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال سے پہلے 14 مراحل سے گزرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ای وی ایم کے استعمال سے متعلق مزید 3 سے 4 پائلٹ پراجیکٹ کرنا پڑیں گے، ایک پولنگ اسٹیشن پر کتنی الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ہونگی، فگر آؤٹ کرنا باقی ہے۔ عالیہ کامران نے کہاکہ بلوچستان کے حلقہ بندیاں کسے ہونگے،جہاں انٹرنیٹ نہیں ہے وہاں ای وی ایم مشین کیسے استعمال ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام مشکل سے ووٹ کاسٹ کر جاتے ہیں. وہ ای وی ایم پر ووٹ کاسٹ کے لیے کیسے جائیں گے۔ اکرم درانی نے کہاکہ میرے حلقے کو دو حصوں میں تقسیم کریں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ اس وقت میں آپ کے سوالات کے جوابات نہیں دے سکتا۔ عالیہ کامران نے کہاکہ پہلے مجھے بتائیں میرے صوبہ بلوچستان میں کیسے حلقہ بندیاں کریں گے،مشین کہاں کہاں رکھیں گے۔ انہوںنے کہا کہ میرے سوالات کے جوابات دیں،بعد میں ان معاملات کو کس پر ڈالیں گے۔کمیٹی ممبران نے کہاکہ اس بل کو ڈیفر کریں۔ بشیر ورک نے کہاکہ فاٹا انضمام سے پہلے آٹھ سیٹیں تھی،انکو صوبائی سیٹیں بھی ملی ہیں،فاٹا کو ان کے زیادہ حقوق ملے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلعوں کی حدود بندی سے لوگوں کو دشواریوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ بلوچستان کے حوالے سے تحفظات پر ہم کام کر رہے ہیں۔ اکرم درانی نے کہاکہ بنوں میں صوبائی سیٹیں چار سے بڑھا کر پانچ اور قومی اسمبلی کی ایک نشست سے دو ہو جائیں گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر