عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے،پاکستان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): پاکستان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا بیان میں کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا فوری نوٹس لے۔ مقبوضہ کشمیرمیں مزید پانچ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہری، خواتین، بچے اور بزرگ بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی سے محفوظ نہیں ۔کئی واقعات میں شہید کشمیریوں کی میتیں لواحقین کے حوالے نہ کرنے کا عمل ظالمانہ اورغیرانسانی ہے۔قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے۔قابض افواج یکم اکتوبرسے اب تک جعلی مقابلوں یا نام نہاد سرچ آپریشن میں کم ازکم30کشمیریوں کوشہید کرچکی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادتیں ناقابل تردید حقائق کی بھی توثیق کرتے ہیں جو پاکستان نے حال ہی میں ایک جامع ڈوزیئر میں فراہم کیے ہیں۔ ڈوزیئر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کو بے نقاب کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر