ای وی ایم کا استعمال اور آئی ووٹنگ بڑے چیلنج ہوں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)منقسم انتخابی اصلاحات، الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کا استعمال اور آئی ووٹنگ بہت بڑے چیلنجز ہیں۔ الیکشن کمیشن اس انتخابی عمل کو شفافیت اور منصفانہ ہونے کے خلاف سمجھتا ہے۔ دستور سازی کو روند کر ای وی ایم کے استعمال اور آئی ووٹنگ کا آئندہ عام انتخابات کے لئے قانون کا نافذ کیاجانا، تاہم اس کو حقیقت اور عملی شکل دینا بڑی کٹھن آزمائش ہوگی خود الیکشن کمیشن نے ان دفعات کی سختی سے مخالفت کی اور اس کی قابل اعتبار وجوہ بھی ہیں۔ پارلیمنٹ سے جو کوئی بھی انتخابی قانون منظور ہوتا ہے اس پر عمل درآمد کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ یہ بات نہایت اہم ہے کہ جب آئندہ عام انتخابات ہوں گے، موجودہ حکومت اس وقت برسراقتدار نہیں ہوگی، نگراں حکومت کی زیر نگرانی عام انتخابات کرائے جائیں گے۔ دوسرا چیلنج ای وی ایم کااستعمال ہوگا جنہیں شیطانی مشینیں تصور کیا جارہا ہے۔ آئی ووٹنگ کا معاملہ بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کئے جانے پر اٹھ سکتا ہے۔ عدالت فطری طور پر الیکشن کمیشن سے موقف مانگے گی اپوزیشن جماعتیں کہہ چکیں کہ وہ مذکورہ قانون سازی کوعدالت میں چیلنج کریں گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کا امکان نظر نہیں آتا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر