جو بھی مخالف کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے۔پارلیمنٹ میں مشترکہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر صحافی نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ آپ اتنی ملاقاتیں کررہے ہیں کوئی پریشانی تو نہیں؟۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے صحافی کو جواب دیا کہ میں کس سے ملاقاتیں کررہا ہوں؟۔صحافی نے وزیراعظم سے دوبارہ سوال کیا کہ اپوزیشن کہتی ہے آج آپ کو سرپرائز ملے گا۔ جس پر وزیراعظم نے جواب صحافی کو جواب دیا کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے، جو بھی مخالف کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا۔تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاسبعدازاں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے آج پیش ہونے والے بلز کے حوالے سے ارکان کو اعتماد میں لیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس قانون سازی میں میرے کوئی ذاتی مقاصد نہیں، ملک کا مستقبل شفاف جمہوریت اور شفاف الیکشن سے جڑا ہے، ملک میں صاف و شفاف انتخابات کی بنیاد رکھنے میں آپ کا کردار ہوگا، ارکان پارلیمنٹ کے مسائل سے آگاہ ہوں، انشاء اللہ جلد سب کی شکایتیں دور ہوں گی، سمندر پار پاکستانی اس ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں، انہیں بھی ووٹ کا حق ملنا چاہیئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر