ساڑھے 16ہزار پاکستانی مردوں کی جنس تبدیلی کی درخواست، حکومت کیلئے نئی پریشانی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایسی خبر کہ پڑھ کر آپ کی حیرت کی انتہا نہیں رہے گی۔ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق گزشتہ روز ایوان بالا میں سینیٹر مشتاق احمد کے سوال پر وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی طرف سے ایک تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے۔کہ گزشتہ تین سال کے دوران 16ہزار 530مردوں نے نادرا کے ریکارڈ میں اپنی جنس تبدیل کرکے خود کو عورت کے طور پر رجسٹرڈ کرانے کی درخواست دی۔ نادرا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 2018ءکے بعد سے اب تک 28ہزار 723پاکستانی جنس تبدیلی کی درخواست دے چکے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 12ہزار 154خواتین نے نادرا کو اپنی جنس تبدیل کرکے خود کو مرد کے طور پر رجسٹر کرنے کی درخواست دی۔ تحریری جواب میں مزید بتایاگیا کہ گزشتہ تین سال کے عرصے میں 9شہریوں نے اپنی جنس مرد سے تبدیل کرکے خواجہ سراءکے طور پر رجسٹرڈ کرنے کی درخواستیں بھی دیں۔ اسی طرح 9شہریوں نے اپنی جنس خواجہ سراءسے تبدیل کرکے عورت کے طور پر درج کروانے کی درخواستیں دی ہیں۔ تحریری جواب میں بتایا گیا کہ نادرا جنس کی تبدیلی کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتا تاہم جنس طبی وجوہات کی بناءپر ریکارڈ میں تبدیل کی جاتی ہے اور خواجہ سراءافراد کی بطور مرد یا عورت رجسٹریشن کی جاتی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وانر کی جانب سے حفیظ کی گیند پر کھیلی گئی متنازع شاٹ پر کرکٹ شائقین افسوس کا اظہار کر رہے ہیں وہیں بھارتی سابق کھلاڑی ہربجن سنگھ نے رد عمل جاری کر دیا ہے کہ ” ڈیوڈ وانر کی شاٹ کھیل کے اصولوں کے مطابق تھی لیکن میں نے محسوس کیاہے کہ وارنر کو اسے جانے دینا چاہیے تھا، ڈیوڈ وارنر کے اس عمل نے اچھا پیغام نہیں دیا “۔ہربھجن سنگھ نے مزید کہا کہ’ ’ہمیں بھی ماضی میں ایسا موقع ملا ہے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا جو وارنر نے کیا۔“



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر