“حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے”ق  لیگی  اراکین  اسمبلی  نے  فیصلوں  کا  اختیار  چوہدری پرویزالٰہی کو دیدیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی وفاق اور پنجاب میں اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نےملک بھرمیں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اورمہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہاہےکہ عام آدمی اذیت میں مبتلا ہے،عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا کیسے کریں؟ان تمام وجوہات کی بناءپر حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام ارکان اسمبلی نے فیصلوں کا اختیار چودھری پرویزالٰہی کو دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چوہدری پرویزالٰہی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس کے آغاز میں تمام ارکان نے چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ مسلم لیگی ارکان اسمبلی نےبڑھتی ہوئی بیروزگاری اور مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا۔اجلاس میں ڈالر، پٹرول، بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور امن و امان کی ابتر صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ارکان اسمبلی نے کہا کہ حکومت عوامی مشکلات کے تدارک میں ناکام دکھائی دیتی ہے، حکومت نان ایشوز کو ایشوز بنا کر عام آدمی کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے، عام آدمی کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات مزید بگڑیں گے، حکومت سنجیدگی سے ان تمام ایشوز کا فی الفور ازالہ کرے۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام ارکان اسمبلی نے فیصلوں کا اختیار چودھری پرویزالٰہی کو دیدیا گیا۔ وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، سینیٹر کامل علی آغا، ارکان قومی اسمبلی سالک حسین، حسین الٰہی، مسز فرخ خان، صوبائی وزراء حافظ عمار یاسر، باؤ رضوان، ارکان پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی، عبداللہ یوسف وڑائچ، ڈاکٹر محمد افضل، احسان الحق چودھری، شجاعت نواز اجنالہ، خدیجہ عمر سمیت خیبرپختونخواہ اسمبلی کے رکن مفتی عبیدالرحمن اور مسلم لیگی رہنما شافع حسین بھی اجلاس میں شریک تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر