نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلانے پر پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پیمرا نے تما م سیٹیلائٹ ٹی وی چینلز کو نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلانے سے روک دیا ہے اور خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پیمرا نے نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ چینلز کیس کی ویڈیو فی الفور آف ایئر کر دیں ، پیمرا آرڈیننس کی شق 27 کے تحت نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی ویڈیو دکھانے کی ممانعت ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سے نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے ، جسے چینلز کی جانب سے بھی چلایا گیا تاہم اب اس پر ایکشن لے لیا گیاہے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر