خیبرپختونخواہ حکومت اجازت دے یا نہ دے پاکستان پیپلزپارٹی ہر صورت میں 30نومبر کو پشاور میں جلسہ کرے گی

پشاور(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت پشاور میں یوم تاسیس کے جلسے کی اجازت دے یا نہ دے پاکستان پیپلزپارٹی ہر صورت میں 30نومبر کو پشاور میں جلسہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پشاور میں یوم تاسیس کے موقع پر پیپلزپارٹی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہ دے کر پی ٹی آئی نے ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان بلاول بھٹو زرداری سے ڈر گئے ہیں۔ اس لئے پیپلزپارٹی کے کے پی میں بڑھتے ہوئے قدموں کو روکنے کی کی کوشش کر رہی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ اپوزیشن احتجاج کرے وہ کنٹینر دیں گے مگر ہمارے جلسوں کو روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے عوام کے قافلے پابندی اور رکاوٹوں کے باوجود پشاور آئیں گے اور عوامی سیلاب کو عمران خان روک نہیں سکتے۔ بلاول بھٹو زرداری کو جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینے سے بلاول بھٹو زرداری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا سلسلہ رک نہیں سکتا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر