خوش رہنے والے ممالک میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق زیادہ خوش رہنے والے ممالک میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فِن لینڈ کو دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر آئس لینڈ اور تیسرے پر ڈنمارک موجود ہے۔ سوئٹرز لینڈ چوتھی اور ہالینڈ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ امریکا چار درجے ترقی کے بعد اٹھارہ سے چودہ نمبر پر آگیا ہے۔اس رپورٹ میں گیلپ ڈیٹا کا استعمال کیا گیا ہے جس میں 149 ممالک کے لوگوں کو اپنی خوشی کا درجہ دینے کے لئے کہا گیا تھا۔اس فہرست میں ہندوستان 139 ویں پوزیشن پر موجود ہے صرف برونڈی ، یمن ، تنزانیہ ، ہیٹی ، مالاوی ، لیسوتھو ، بوٹسوانا ، روانڈا ، زمبابوے اور افغانستان کو ہندوستان سے زیادہ ناخوشگوار قرار دیا گیا۔بھارت کے ہمسائیہ ممالک میں پاکستان دنیا کا 105 واں خوش ترین ملک ہے، جبکہ چین 84 ویں، نیپال 87، بنگلا دیش 101، مینمار 126 اور سری لنکا 129 ویں نمبر پر موجود ہے۔



  تازہ ترین   
چینی وزیراعظم لی چیانگ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے غیر رسمی ملاقات، پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مشرقِ وسطیٰ میں امن عمل قابلِ تحسین، سرد جنگ ذہنیت کی مخالفت کرنی چاہئے: صدر شی
پاکستان اور چین کا قومی مفادات پر ایک دوسرے کی مکمل حمایت کا اعلان
امریکا کے ساتھ فریم ورک پر پہنچ گئے، وفد ابھی پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں: ایران
ٹرمپ نے ایران ڈیل پر دستخط کو ابراہم اکارڈ سے مشروط کردیا
ایران امریکا مذاکرات میں درست سمت میں پیشرفت ہو رہی ہے: وزیراعظم
سوات ایکسپریس وے پر وین کی بس کو ٹکر، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی
پاکستان کے ثالثی کردار پر بھارت نے کبھی اعتراض نہیں کیا: امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر