بلوچستان میں کورونا کے 16 نئے مریض کی تشخیص، ایک کا انتقال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے ایک اور مریض کی جان لے لی۔ صوبے کے چار اضلاع سے 16 نئے مریض سامنے آئے جبکہ کورونا میں مبتلا نو مریض صحت یاب ہوگئے۔ صوبے کے تعلیمی ادارے کا ایک طالب علم کورونا کا شکار ہوگیا۔محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق جمعہ کو صوبے میں 362 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ ان ٹیسٹ کے نتیجے میں کوئٹہ سے آٹھ کیسز گوادر سے چھ کیسز، لس بیلہ اور مستونگ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح 4.4 ہوگئی۔ صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 306 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 9 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 919 ہوگئی، جبکہ صوبے میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 184 ہوگئی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر