بین الاقومی فلائٹ آپریشن بحال ہوتے ہی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پررونقیں بحال

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) کورونا وبا میں کمی اور سفری پابندیوں پر نرمی کے بعد بین الاقومی فلائٹ آپریشن بحال ہوتے ہی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا وبا میں کمی آتے ہی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن مسافروں کی 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ بحال ہوتے ہی ایئرپورٹ پر رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں، رات ڈیڑھ بجے سے لیکر صبح نو بجے تک کے پیک آورز کے دوران نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 15 سے زائد بین الاقوامی پروازیں روانہ ہورہی ہیں،پیک آورز میں ایئر پورٹ پرمسافروں کے شدید رش اور طویل قطاریں دکھائی دیں اور مسافر سیکیورٹی چیک و بریفنگ کا عمل مکمل ہونے سے قبل طویل قطاروں میں انتظار کی اذیت کا شکار ہیں، اسی طرح پروازوں کی آمد بھی جاری رہی۔مسافروں نے کہاکہ بریفنگ ایریا میں داخل ہوتے ہی اے ایس ایف کے بیگیج و سیکیورٹی اسکریننگ کے عمل کو تیز کیے جانے کی اشد ضرورت ہے، اس حوالے سے ایئر پورٹ انتظامیہ نے کہاکہ کورونا کے باعث بین الاقوامی پروازیں انتہائی محدود تھیں اب صورتحال میں بہتری آنے اور دنیا بھر میں سفری پابندیاں نرم ہونے کے بعد اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافروں کی 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ آپریشن بحال ہوچکا ہے جس کی وجہ سے پیک آورز میں رش ہے، بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کیلئے 3 سے 4 گھنٹے پہلے ایئرپورٹ آنے کے ایس او پیز ہیں لیکن مسافر تاخیر سے پہنچتے ہیں تو تب بھی ایسے ایشوز آتے ہیں حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اوقات کار کی پابندی یقینی بنائیں تاکہ انتظار کی پریشانی سے بچ سکیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر