ٹرانسپورٹرز کی بھی من مانی، بسوں کے کرایے بڑھا دیے

کراچی(نیشنل ٹائمز) مہنگائی کے ’’سیلابی ریلے‘‘ میں سب ہی ہاتھ دھونے لگے۔ٹرانسپورٹرز نے بھی من مانی شروع کرکے سندھ حکومت کی رٹ چیلنج کردی،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ازخود اضافہ کردیا،بسوں کے مسافروں اور کنڈیکٹرز میں جھگڑے ہونے لگے،خواتین مسافروں کا زائد کرایہ نہ دینے پر کنڈیکٹرز بسوں سے اتارنے لگے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی نااہلی اور بے حسی مہنگائی کا سونامی لے ہی آئی،ٹرانسپورٹرز نے بھی مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں ازخود اضافہ کرکے سندھ حکومت کی رٹ چیلنج کردی۔محکمہ ٹرانسپورٹ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے،بسوں میںکرایے10 سے 20 روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں ،چنگ چی رکشا ڈرائیور بھی پیچھے کیوں رہتے ، انھوں نے بھی من ماناکرایہ وصول کرنا شروع کردیا ، شہریوں کا کہنا ہے کہ بسوں میں زائد کرایے لینے والے ڈرائیواروں اور کنڈیکٹرز کو گرفتارکیاجائے۔گاڑیاں ضبط کی جائیں،سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہریوں کو ٹوٹی پھوٹی بسوں میں سفر پر مجبور کیاجاتا ہے اور کرایہ بھی دیدہ دلیری کے ساتھ زائد وصول کیاجارہاہے ،مسافروں نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ نااہلی پر محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر