وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی خطرناک ہوگئی، لاہور پھر پہلے نمبر پر آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی خطرناک حدوں کو چھونے لگی اور آج پھر لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔ موٹر وے کے دونوں اطراف کے دیہات میں زمینداروں کیخلاف کارروائی کے باوجود فصلوں کی باقیات جلانے کا کام بدستور جاری ہے ، شیخوپورہ کے علاقوں میں زمینداروں کے خلاف اب تک 60 مقدمات درج کیے جا چکےہیں۔محکمہ ماحولیات کے مطابق پنجاب میں فضائی آلودگی کا سبب بننے والے 188 صنعتی یونٹس کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جب کہ صوبے کے مختلف شہروں سے 91 افراد گرفتار ہوئے۔محکمہ ماحولیات کا بتانا ہےکہ اینٹوں کے 250 بھٹے بند کر دیے گئے اور 742 بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے 22 مالکان کو گرفتار کیا گیا۔محکمہ ماحولیات کی رپورٹ کے مطابق پچھلے ایک ماہ کے دوران دھواں چھوڑنے والی 478 گاڑیاں ضبط کی گئیں اور مجموعی طور پر 4 لاکھ روپے جرمانے ہوئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر