معلوم نہیں تھا اتنے سینیٹرز ساتھ آئینگے: اعظم سواتی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ ریلوے سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں تھا کہ اتنے سینیٹرز میرے ساتھ آئیں گے، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے اعظم سواتی نے یہ بات کہی۔ان کا کہنا ہے کہ ملک کے وزیرِ اعظم آدھے گھنٹے میں اعلیٰ عدالت میں پیش ہوئے، یہ قانون اور انصاف کی جیت ہے۔سینیٹر اعظم سواتی کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا ہمارا کام ہے، ملک میں انتخابی اصلاحات لانا پارلیمنٹ، وزراء اور حکومت کا مشترکہ کام ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیکھیں گے کہ مستقبل میں الیکشن کمیشن وہ کردار ادا کرے گا جس سے آئندہ نسلیں مستفید ہوں، الیکشن کمیشن قابلِ اعتبار ادارہ ہو گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر