موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

لاہور(نیوز ڈیسک) سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے کیس میں ملزمان کو آج سزا سنائی جائے گی۔پولیس نے ڈیٹا بینک کی مدد سے مرکزی ملزم عابد ملہی کا سراغ لگایا تھا۔ زیرحراست افراد کی نشاندہی پر دوسرے ملزم شفقت کو پکڑا تھا۔گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت میں ملزموں کے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت بیانات قلمبند کیے گئے۔عدالت کے روبرو فارنزک ٹیم، ڈولفن اہلکار سمیت 37 کے قریب گواہان پیش ہوئے۔واضح رہے کہ موٹر وے زیادتی کیس کا واقعہ ستمبر 2020 میں پیش آیا تھا، ملزمان نے سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر