”یااللہ امت کو پریشانیوں سے نکال دے “ عالمی تبلیغی اجتماع آہوں، سسکیوں اوررقت آمیز دعائوں کیساتھ اختتام پذیر

رائے ونڈ (نیشنل ٹائمز )عالمی تبلیغی اجتماع آہوں، سسکیوں اوررقت آمیز دعائوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ۔اختتامی دعامولانا محمد ابراہیم آف انڈیانے کروائی ۔دعا کے اہم نکات درج ذیل تھے۔یااللہ امت کو پریشانیوں سے نکال دے ،یااللہ مقروضین کے قرضوں کی ادائیگی کے لئے غائب سے اسباب پیدا فرما ،بے اولادوں کو نرینہ اولاد نصیب فرما ،پوری دنیا میں دینی مدارس کی حفاظت فرما ۔یاللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرما ،اپنی رحمتوں و برکتوں کا نزول فرما ،یااللہ ہمارے اٹھائے ہوئے ہاتھوں کو قبول فرما ،دعوت و تبلیغ کے کام کو پوری دنیا میں پھیلا دے ،امت کومشکلات اور پریشانیوں سے نجات دے،مساجد کی حفاظت فرما ،یااللہ دین کی ہوائیں چلا دے ،دین کی فضا ئیں بنا دے ،ہر امتی کو دین پر چلنے والا بنا دے ،اکرام مسلم پر عمل کی توفیق فرما ،اجتماع کو قبول فرما ۔دریں اثنا اجتما ع کے آخری روز شرکاء کی تعداد آٹھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔اختتامی دعا سے قبل مجمع کو مولانا محمد سعدنے ہدایات دیں۔اختتامی دعا مولان محمد ابراہیم نے کروائی ،دعا کا دورانیہ تقریباً 15منٹ رہا ،دعا سے قبل شہر اور گردونواح سے ہزاروں افراد پیدل پنڈال پہنچے ،پنڈال بھر جانے کی وجہ سے ہزاروں افراد نے سڑک پر بیٹھ کر اختتامی دعا مانگی ،ہزاروں اشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے ،اختتامی دعا سے قبل پنڈال میں سناٹا چھا گیا ،اجتماع گاہ کو چاروں اطراف سے پولیس اور کمانڈوزنے گھیرے میں لیے رکھا ،اتوار کے روز اجتماع گاہ کو جانے والے تمام راستوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ،جگہ جگہ پر پولیس کے مسلح اہلکار تعینات کردئیے گئے ،پنڈال سے اسٹیشن اور تبلیغی مرکز کا کرایہ بیس سے تیس روپے وصول کیا گیا ،زائرین کی خدمت کے لئے لٹھ بردار سیکورٹی اہلکار نے دن رات ڈیوٹی سرانجام دی ،حفاظ اکرام کی جماعتیں پنڈال کے اردگرد قرآن حکیم کی تلاوت پر مامور رہیں ،رائے ونڈ تا لاہور کا کرایہ دو سو روپے فی کس وصول کیا گیا ،ریلوے حکام کی جانب سے شٹل ٹرین نہیں چلائی گئی جس کی وجہ سے لاہور جانے والی مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،دعا کے بعد مقامی شہریوں کی طرف سے زائرین کے لئے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں ،زائرین آخری روز اپنی خریداری میں مصروف رہے ۔پارکنگ میں ہزاروں گاڑیاں اپنے مسافروں کو لے کر واپس روانہ ہو گئیں ۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر