آئی ایم ایف کے کہنے پر حکومت نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ): وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں کو دی جانے والی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ 140 ارب کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا صدارتی آرڈیننس لانے کیلئے ضابطہ کی کاروائی مکمل کرلی گئی ہے اور اس حوالے سے سمری کابینہ نے منظور کرلی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری دی اور وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کو24 مارچ سے پہلے آگاہ کرنا ہے۔واضح رہے کہ منگل کو ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بھی معیشت کی مضبوطی اور اداروں کی بہتری کے حوالے سے تین قوانین کی منظوری دی جس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کی معاشی ٹیم نے مذکورہ قوانین پر روشنی ڈالی۔وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں کچھ اہم قوانین کی منظوری دی ہے جن میں سٹیٹ بینک آف پاکستان سے متعلق قانون منظور کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد اس کے لیے مینڈیٹ طے کرنا اور اسے پارلیمنٹ میں احتساب کے لیے جواب دہ بنانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری اداروں اور کمپنیوں سے پیپرا کی مداخلت کو ختم کیا جا رہا ہے اور اداروں کو وزارتوں کی بجائے حکومت کے ماتحت کیا جا رہا ہے، اداروں کے بورڈز کے چیئرمین اب حکومت مقرر کرے گی جب کہ اداروں کے سی ای او بورڈز کی تقرری کریں گے، کمپنیوں کی لیڈرشپ پروفیشنل ہو گی اور انہیں بار بار تبدیل نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر حفیظ شیخ نے کہا کہ ٹیکس نظام بہتر بنانے کے لئے ترامیم کی ہیں، ٹیکسوں کی چھوٹ میں کمی لانے کے لیے بھی قانون لایا گیا ہے، اس سے ٹیکس زیادہ اکٹھا ہو گا، انکم ٹیکس میں خصوصی شعبوں کے لیے چھوٹ ختم کی جا رہی ہے، تمام شعبوں کے لیے ٹیکس مساوی کر رہے ہیں۔ کارپوریٹ سیکٹر کیلئے بھی ٹیکس چھوٹ کو ختم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نجکاری مشکل کام ہے، اس میں سرمایہ دار کی ضرورت ہوتی ہے، نجکاری کے پروگرام کو مزید بڑھایا گیا ہے، کچھ کمپنیوں کی نجکاری ہو جاتی اگر کورونا وبا نہیں آتی۔ کورونا کے باعث نجکاری میں چھ سے نو ماہ کا بریک آیا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بتایا کہ حکومت اپنے اخراجات اور آمدنی میں فرق کو کم کر رہی ہے اور سٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا گیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام دوبارہ بحال ہو چکا ہے، آئی ایم ایف کے بورڈ سے جلد مذاکرات ہوں گے اور قرض کی اگلی قسط موصول ہو گی۔



  تازہ ترین   
چینی وزیراعظم لی چیانگ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے غیر رسمی ملاقات، پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مشرقِ وسطیٰ میں امن عمل قابلِ تحسین، سرد جنگ ذہنیت کی مخالفت کرنی چاہئے: صدر شی
پاکستان اور چین کا قومی مفادات پر ایک دوسرے کی مکمل حمایت کا اعلان
امریکا کے ساتھ فریم ورک پر پہنچ گئے، وفد ابھی پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں: ایران
ٹرمپ نے ایران ڈیل پر دستخط کو ابراہم اکارڈ سے مشروط کردیا
ایران امریکا مذاکرات میں درست سمت میں پیشرفت ہو رہی ہے: وزیراعظم
سوات ایکسپریس وے پر وین کی بس کو ٹکر، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی
پاکستان کے ثالثی کردار پر بھارت نے کبھی اعتراض نہیں کیا: امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر