حاملہ خواتین کو لگی کوروناویکسین بچے کیلئے بھی مؤثر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کورونا ویکسین سے متعلق کی گئی نئی تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ حاملہ خواتین کو لگائی گئی ویکسین بچے کے لیے بھی مؤثر ثابت ہوتی ہے۔رواں سال فروری میں کی جانے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حاملہ خواتین کو حمل کے پہلے تین مہینوں کے اندر لگنے والی ویکسین بچے کے لیے مؤثر ثابت ہوتی ہے۔علاوہ ازیں دودھ پلانے والی ماؤں کو بھی لگنے والی ویکسین کا اثر بچے پر پڑے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین کو لگائی جانے والی کورونا ویکسین ماں کے پیٹ میں موجود بچے اور حمل کے بعد دودھ پلانے والی ماؤں کو لگائی جانے والی ویکسین دودھ پیتے بچے کے جسم میں بھی اینٹی باڈیز پیدا کر دیتی ہیں جس سے بچہ کوویڈ19 سے محفوظ رہتا ہے ۔اسرائیلی آن لائن جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں 4 ہزار رضاکار خواتین کو شامل تحقیق کیا گیا تھا، اس تحقیق کے دوران ’پی فائزر‘ اور ’بائیو این ٹیک‘ کی کورونا ویکسین حاملہ خواتین اور حال ہی میں بچوں کو جنم دینے والی خواتین کو لگائی گئی تھی۔اس تحقیق کے دوران ان کورونا ویکسینز کے مؤثر ہونے، حاملہ خواتین کو لگانے کے بعد کے نتائج اور بچوں پر ان ویکسین کے اثرات سے متعلق جانچ پڑتال کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر