پاکستانیو تیاری کرلو ۔۔۔!!موسم نے ایک بارپھر کروٹ بدل لی ،گرج چمک کیساتھ تیز بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)محکمہ موسمیات نےا توار سے منگل تک ملک میں گرج چمک کےساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کے بعد سرد اور گرم علاقوں میں موسم پھر کروٹ بدلے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شب پاکستان میں داخل ہو گا اوراتوار کو بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائے گا جس کے زیر اثر کوئٹہ،ژوب، سبی، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، سکھر ،لاڑکانہ،کشمیر ،گلگت بلتستان ، چترال، ایبٹ آباد، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، راولپنڈی ،جہلم، ڈی جی خان ،ملتان، ساہیوال، بھکر ،سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، سیالکوٹ اورجھنگ میں بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کو کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ 23 مارچ کی صبح بھی لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں بارش کا امکان ہے۔محمکہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ لاہور،گوجرانوالہ، قصوراور اوکاڑہ میں چند مقا مات پر موسلادھا ر بارش اور ژالہ باری  جب کہ گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، لاہور اور قصور میں بدھ کے روز بھی بارش کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے کئی ٹھکانے تباہ، 13 دہشتگرد ہلاک
بھارتی نوجوانوں کی جدوجہد رنگ لے آئی، وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی
ایران اس وقت امریکا سے رابطے میں ہے، معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ
یمنی حوثیوں نے الحدیدہ پر حملے کے بعد سعودی شہر جازان پر میزائل داغ دیا
جان بچانے والی 52 ادویات کی قیمتوں کی منظوری دیدی گئی
سعودی اتحادی افواج کا یمن کے شہر الحدیدہ میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ
امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری، ثالثی کا کوئی مسئلہ نہیں: عراقچی
پاکستان اور قازقستان کا تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے مشترکہ عزم کا اظہار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر